• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں شادی ہالز کھولنےکی اجازت، ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری

خیبر پختونخوا حکومت نے شادی ہالز 15 ستمبر سے  کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز میں اسٹاف 50 فیصد کم افراد پر مشتمل ہوگا۔  شادی ہالز میں سماجی دوری پر مبنی اقدامات کے تحت لوگوں کو بٹھایا جائے گا۔ شادی ہالز کھولنے سے قبل تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی ہالز کے داخلی اور خارجی راستوں پر رش سے گریز کیا جائے۔ شادی ہالز انتظامیہ بخار چیک کرنے کیلیے تھرمل گن کا انتظام کرے گی اور تقریب سے قبل شادی ہالز کو سینی ٹائز کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق 2 گھنٹے سے زیادہ شادی ہالز میں کوئی بھی پروگرام نہیں ہو گا۔ شادی ہال میں 2 گھنٹے وقفے کے بعد دوسرے پروگرام کی اجازت ہو گی۔ 

اعلامیہ کے مطابق رات 10 بجے کے بعد کسی بھی شادی ہال میں پروگرام کی اجازت نہیں ہو گی۔

اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ شادی ہالز کے داخلی دروازوں پر سینیٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین