• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے زیادتی کرنے والے سہیل ایاز کو سزا ملتی تو موٹر وے سانحہ نہ ہوتا، قادر پٹیل


پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ اگر تیس بچوں سے زیادتی کر کے ان کی ویڈیو ڈارک ویب پر ڈالنے والے سہیل ایاز کو سزا مل جاتی تو موٹروے سانحہ نہ ہوتا۔

قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ موٹر وے واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور نے جس طرح خاتون سے متعلق بیان دیا ، حکومت نے الٹا اس کی مذمت کرنے کے سی سی پی او کا ساتھ دیا ۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سی سی پی او نے کہا کہ خاتون کو رات کو اکیلے نہیں نکلناچاہیے تھا، اگر ایسا ہی ہے تو پھر ایک نوٹی فکیشن نکال دیں کہ شام چھ بجے کے بعد کوئی خاتون گھر سے باہر نہیں نکلے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو بھی سزا نہیں دی گئی، اگر انہیں بھی سزا ملتی تو شاید ایسے واقعات نہیں ہوتے۔

تازہ ترین