• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی شکایت لے کر گورنر کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اودے ٹھاکرے کےخلاف آوازبلند کرنے پرمقدمہ درج ہونےکےبعد اداکارہ کنگنا رناوت گورنرکے پاس ملاقت کے لیے پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا پولیس کےحصارمیں گورنرمہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کےلیےان کی رہائش گاہ راج بھون پہنچی۔ تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد کنگنا رناؤت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میرے ساتھ بدسلوکی ہوئی۔‘ان کا کہنا تھا کہ گورنر مہاراشٹرا نے اپنی بیٹی کی طرح میری بات سنی اور مجھے یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا تاکہ میری جیسی نوجوان لڑکیوں کا اس نظام پر بھروسہ دوبارہ بندھ جائے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراسٹر کے دارالحکومت ممبئی کی میونسپل کارپویشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ اسٹار اداکارہ کنگنا رناؤت کے آفس کو تجاوزات قرار دے اسے توڑ پھوڑ دیا تھا۔اس سے متعلق بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کنگنا رناؤت نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدے ٹھاکرے کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھرکی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی۔ انھوں نے کرن جوہر اور اُدے ٹھاکرے کو بے نقاب کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس کے بعد اداکارہ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔

تازہ ترین