• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ریاست بارہ بجے کے بعد سو جاتی ہے،مریم نواز

کیا ریاست بارہ بجے کے بعد سو جاتی ہے،مریم نواز


لاہور(خصوصی نمائندہ) مریم نواز نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ کیا ریاست بارہ بجے کے بعد سو جاتی ہے یا یہاں جنگل کا قانون ہے۔ سرکاری گاڑیوں میں دن رات خاندانوں کے ساتھ سفر کرنے والے اورسرکاری گارڈز رکھنے والے حکومتی اراکین اور سی سی پی او کو کیا پتہ کہ ہر عورت کے پاس گاڑی موجود نہیں ہوتی،اس ملک کی عام عورت کو گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے،چاہے وہ کہیں بھی ہو اس کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحے اور المیے میں فرق ہوتا ہے،سانحہ موٹر وے پر ہوا اور المیہ یہ ہوا کہ سی سی پی او کے پیغام سے یہ واضح ہوگیا کہ رات کے وقت شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری نہیں۔

تازہ ترین