لاہور( نمائندہ جنگ) حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جسکے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ میاں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ہفتہ کے روز شہباز شریف سمیت خاندان کے افراد نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی۔حمزہ شہباز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خاندان کے سارے افراد کے کورونا سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ۔