• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بلدیہ کے خالی کمپاؤنڈ میں دفن کی گئی لاش برآمد

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں خالی کمپاؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گڑھے میں دفنا دیا۔

پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ کالاخان چوک کے قریب ایک خالی کمپاؤنڈ کے گڑھے سے تعفن اٹھ ر ہا تھا۔

علاقہ مکینوں نے اس بات کی پولیس کو اطلاع دی تو پولیس موقع پر جا پہنچی۔

گڑھے سے ایک شخص کا گھٹنا باہر آیا ہوا تھا، گڑھے کو کھودا گیا تو اس میں سے لاش برآمد ہوئی۔

مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت ابرار ولد حکیم غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹاؤن مومن آباد کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

گڑھے اور نالوں سمیت دیگر مقامات سے 5 افراد کی لاشیں ملیں

گلشن اقبال: 60 سالہ شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ کے سرکلر روڈ سے 3 روز پرانی لاش برآمد

ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ مقتول منشیات کے مقدمے میں 2019ء میں گرفتار بھی ہو چکا ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے قتل کرنے کے بعد لاش گڑھا کھود کر دفنا دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر رہے ہیں جبکہ قاتلوں کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین