• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت خودکشی کیس: سارہ علی بھی اداروں کے ریڈار پر

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس میں اداکار کو ڈرگز دینے کے معاملے میں سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان بھی تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئیں، انہیں بھی ریا چکرورتی کی طرح طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

آنجہانی بھارت اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ خان کی ایک ساتھ سیگریٹ پیتے ہوئے اَن دیکھی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی شہر ممبئی میں اپنے گھر میں سشانت سنگھ راجپوت مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ابتدا میں پولیس کی جانب سے اسے خودکشی قرار دیا گیا تھا اور اس کے بعد پولیس کی جانب سے اسے خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

تاہم تحقیقاتی ادارے اس کیس کی مختلف زاویوں سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں سشانت سنگھ راجپوت کو ڈرگز دینے کا بھی الزام ہے۔

اس سلسلے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے  سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ دوست ریا چکرورتی کو گرفتار کرلیا تھا۔

ریا نے دورانِ تفتیش اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اداکار نوابزادہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتی رہی ہیں۔

ریا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سشانت ڈرگز لیتے تھے، جبکہ ان کے ساتھ ڈرگز لینے والوں میں نوجوان اداکارہ سارہ علی خان بھی شامل رہیں۔

گرفتار اداکارہ کا یہ بیان اس وقت سچ ہوتا دکھائی دیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں سارہ علی خان اور سشانت سنگھ راجپوت کو ان کے فارم ہاؤس میں سیگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا۔

ڈرون کمیرہ سے ریکارڈ کی گئی اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم کیدرناتھ کے ’منصور‘ اور ’مکو‘ پوانا لیک فارم ہاؤس پر فلم کی پروموشن کے ایونٹ کے بعد سیگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل اسی طرح کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرئل ہوئی تھی جس میں سشانت اور ریا کو سیگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا۔

یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کے سلسلے میں انھیں ڈرگز دینے کے معاملے میں سارہ علی خان، راکل پریت اور ڈیزائنر سیمون کھمبٹا کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ادارے انھیں طلب کر کے ریا چکرورتی کی طرح سوال و جواب کریں گے۔

تازہ ترین