چین نے نومبر تک کورونا ویکسین عوام کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔
چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی سربراہ وو گوئی ژین کا کہنا ہے کہ ویکسین نومبر اور دسمبر تک عوام کے لیے دستیاب ہوگی، تیسرے مرحلے میں موجود کورونا ویکسین کے بہت اچھے نتائج آئے ہیں۔
چین میں کورونا ویکسین بنانے والی کمپنیوں سائنوویک بائیوٹیک اور سائنوفارم نے بھی رواں سال کے آخر تک ویکسین کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔