آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ماہرہ خان کی اپنے بیٹے سمیت دنیا کے تمام بچوں کیلئے دعا

پاکستانی فلمز اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان سے اپنی بے پناہ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے۔

فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ برس قبل جب آپ اس دنیا میں آئے تب سے میری زندگی کا ہر لمحہ میرے لیے انتہائی خوشگوار رہا ہے اور میں اللّٰہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے آپ کی ماں کے طور پر منتخب کیا۔ 

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں آپ کے لیے اور اس دنیا کے تمام بچوں کے لیے دعا گو ہوں کہ آپ لوگ خوش اور صحت مند رہیں، اور بہادر اور مہربان بنیں۔ (آمین)۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید