سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجرموں کو سزا دینے کے لیے بل کی نہیں وِل کی ضرورت ہوتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے پاس کچھ کرنے کی قوت ارادی ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نے دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتی اور دہشت گردوں کو سخت سزائیں بھی دلوائیں۔