آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کے اہل خانہ کے عزم کی تعریف کی اور لیفٹیننٹ ناصر حسین کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، متحد اور اپنے ہیروز کی قدر دان قوم کے عزم کو کوئی خطرہ متزلزل نہیں کر سکتا۔
خیال رہے کہ 03 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں لیفٹیننٹ ناصر خالد ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کر گئے تھے۔