• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، روس کی تیار کردہ ویکسین کا کلینکل ٹرائل کرسکتا ہے

ماسکو(جنگ نیوز)پاکستان کی حکومت روس کی تیار کردہ ویکسین کا کلینکل ٹرائل کر سکتی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتےہوہے کہا ہے کہ پاکستان بعد کے مراحل میں روس کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی کلینکل ٹرائل پر غور کرسکتا ہے روسی میڈیا کے مطابق شاہ محمود قریشی نے روس میں تیار کردہ ویکسین کی پاکستان میں سپلائی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ روس نے شعبہ طب میں اتنی ایڈوانس ویکسین تیار کر لی ہے۔

تازہ ترین