ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام بحرانوں پر جلد قابو پا لے گی ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہونے جارہا ہے حکومت اپنے 5سال پورے کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ضلعی صدر عوامی مسلم لیگ ملتان ملک عتیق الرحمان سے لاہور ریلوے ہیڈ آفس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید اصلاحات لائی جارہی ہے اور ہمارا مقصد پاکستان ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔