پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ جن اسکول میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ادھر ہم کارروائی کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے بتایا کہ صوبے کے تمام اسکول کورونا ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں کورونا کیسز بڑھیں گے وہاں اسکول بند کر دیں گے۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ میں نے خود ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لئے اسکولوں کا معائنہ کیا ہے۔
انہوں نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ اسکول میں باقی کلاسسز کھلنے کی تاریخیں کورونا کیسز بڑھنے پر تبدیل بھی ہوسکتی ہیں۔