کوئٹہ کے علاقےسمنگلی روڈ پر گھر میں بچے سعد شاہ کےقتل کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا، بچے کےقتل میں نامزد گرفتار ملازمہ نے دوران تفتیش جرم سے انکار کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچے کےقتل سے متعلق ایف آئی آر میں گھر کی ملازمہ کو نامزد کیا گیا ہے، ملازمہ پر بچے کو گلا گھونٹ کر اور پانی میں ڈبو کر مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بچے کےلواحقین نے بچے کے پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا تھا جبکہ کیس میں ملازمہ کو جسمانی ریمانڈ پر 2 روز قبل پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ بچے کےقتل سے متعلق ملازمہ سے تفتیش جاری ہے، جلد ہی پیشرفت ہوگی،جبکہ قتل کیس میں فی الحال ملازمہ کے علاوہ کسی اور کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا ہے۔