• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو ذبح کر دیا

پنجاب کے ضلع راجن پور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

ملزم واردارت انجام دینے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گیا، علاقہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ راجن پورکی بستی جسکانی میں پیش آیا ہے جہاں غلام عباس نامی شخص نے اپنی بہن کو تیز دھار سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سیالکوٹ: غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کا قتل

شمالی وزیرستان، 2 خواتین کا غیرت کے نام پر قتل، 2 ملزم گرفتار

لاہور: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ملزم کے خلاف غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ جلد ملزم کو گرفتار کیے جانے کی امید ہے۔

تازہ ترین