• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کا قتل


سیالکوٹ کے علاقے دولت پور میں غیرت کےنام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کےمطابق سیالکوٹ میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل پسرور کے نواحی گاؤں دولت پور میں پیش آیا، جہاں 16سالہ لڑکی اپنے ایک محلے دار سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ نے لڑکے کو رشتے کے بہانے گھر پر بلایا اور چھری کے وار کرکے بیٹی سمیت قتل کردیا۔

تازہ ترین