• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی سرکوبی ضروری ہے، فردوس عاشق

غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی سرکوبی ضروری ہے، فردوس عاشق


اسلام آباد (اے پی پی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی سرکوبی ضروری ہے، اس سوچ کو دفن کرنے کیلئے کوششیں اور کاوشیں جاری رکھیں گے ، حلقہ کے عوام ہر روز سیاستدان کا احتساب کرتے ہیں اور جن سیاستدانوں نے عوام سے ووٹ لئے ہوتے ہیں وہ تمام وعدے پورے اور مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر صلاحتیں اوروسائل بروئے کار لاتے ہیں ،چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنے کیلئے خواتین صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا، خواتین صحافیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ضروری ہے۔ وہ پیرکو انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں میڈیا میں خواتین صحافیوں کو با اختیار بنانے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ ڈی جی انفارمیشن سروسز اکیڈمی ثمینہ فرزین ، تربیت دینے والی اینکر پرسن ثمینہ وقار ،آمنہ کمال اور فلم ساز سیما فاروق نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے شرکاءکو تربیت فراہم کی ، فردوس عاشق اعوان نے ورکشاپ کے شرکاءکوخوش آمدید کہتے ہوئے ورکشاب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم سب نے خواتین کا دن منایا ، مجھے خوشی ہے کہ ہماری خواتین میں آگاہی پیدا ہو رہی ہے، میرا کام ہے خواتین کی طاقت کو نکھارنا اور ایک ماحول پیدا کرنا تاکہ خواتین میڈیا انڈسٹری میں مزید خواتین آئیں، میڈیا انڈسٹری میں ہیوم ریسورس کی بہتری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

تازہ ترین