راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائند ہ )ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع راولپنڈی کے 124ای ایس ٹی اساتذہ کو سی ایم پیکج کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی د دینے کی منظوری دے دی گئی ، بوائز سکولوں کے 45 اساتذہ کو گریڈ 15اور 25 اساتذہ کو گریڈ 16میں ترقی کی منظوری دی گئی ، جبکہ گرلز سکولوں میں تعینات 28 خواتین اساتذہ کو گریڈ15 اور 26 خواتین اساتذہ کو گریڈ 16 میں ترقی ملی ۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی اور ایس ای ایس ٹیچرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سی ایم پیکج کے تحت ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارک باد دی ہے اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کے ایس ایس ٹی اساتذہ کے لیے سی ایم پیکج کے تحت ترقیوں کے لیے پرانا طریقہ کار بحال کیاجائے سینئر ایس ایس ٹی اساتذہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ اپنی تمام سروس کی اے سی آرز مکمل کروائیں ،یہ ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ملازمین کی ا ے سی آرز کا ریکارڈ مکمل کرے ۔