• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل کے فنکار سے ملنے کی خواہش نہیں، ارمینا خان

اداکارہ و ماڈل ارمینا خان نے ترک ڈراما ارطغرل غازی کے فنکار سے ملاقات کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا۔

ڈراما ارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد جاوید جیتن گُنیر نے مداحوں کو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان پہنچنے کی اطلاع دی تھی۔

اس سلسلے میں شوبز انڈسٹری میں مختلف ستاروں کے مداح اپنے اپنے پسندیدہ ستاروں کی ترک اداکار سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

ایسے میں ارمینا خان سے سوشل میڈیا صارف نے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کرنے کا سوال پوچھ لیا۔

ارمینا خان نے جواب میں اسے ترک اداکار کا مداح قرار دیا اور کہا کہ ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور وہ آپ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا اچھا وقت گزاریں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں؟ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ؟ 

امید کے مطابق ڈراما ارطغرل کے فین نے ارمینا خان کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

علاوہ ازیں جب ایک صارف نے ارمینا کو یاسر حسین سے تشبیہ دی تو ان کا کہنا تھا کہ ’واقعی؟ اگر آپ مجھے دوسرے اداکار کے نسبت میری بے عزتی کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے میری کبھی عزت ہی نہیں کی۔‘

جانان کی اسٹار نے اس صارف کی درگت بناتے ہوئے کہا کہ  ’جا کر اپنا کام کرو، آئندہ مجھے مت دھمکانا، میں یہاں اپنے مداحوں کے لیے ہوں، آپ جیسے بے عزت اور موسمی لوگوں لیے نہیں ہوں۔‘

تازہ ترین