• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالا میں براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشنز کے آپریشنل، ٹریننگ اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کی ٹریننگ کا معائنہ بھی کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

تازہ ترین