• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا قتل، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے درخواست جمع

ڈاکٹر ماہا قتل، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کیلئے درخواست جمع 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت میں مقتولہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد اور کیس کے مدعی نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ ڈاکٹر ماہا کے والد نے کیس کی پیروی کے لیے سینئر وکیل رشید اے رضوی اور عباس رشید کی خدمات حاصل کرلیں۔ بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میںمقتولہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد اور کیس کے مدعی سید آصف علی شاہ نے نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ مدعی مقدمہ نے اپنے وکیل عباس رشید ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ڈاکٹر ماہا شاہ کے واقعہ کو خودکشی قرار دیا۔ پولیس نے شواہد بھی خود کشی کے واقعہ کے حساب سے جمع کیے،معاملے کی ہر سطح سے تحقیقات کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا کو سر میں بائیں جانب گولی لگی اور دائیں جانب سے خارج ہوئی،پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے،ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی ،پوسٹ مارٹم اور مزید میڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر ،بہت زیادہ ڈرگس دی گئی ہے۔

تازہ ترین