• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن اسٹیک: ڈوور جانے والے افراد کو طویل انتظار کا سامنا

لندن (سعید نیازی) ڈوور پورٹ کے راستے یورپ جانے والوں کو پولیس کی چیکنگ کے سبب میلوں لمبی قطار میں کھڑے ہو کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ کائونٹر ٹیرر پولیس کی درخواست پر سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔ جس کے بعد تمام گاڑیوں اور ان پر سوار افراد کو چیک کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں ’’آپریشن اسٹیک‘‘ شروع کیا تھا۔ جس کے تحت ایمرجنسی کی صورت میں علاقے میں ٹریفک کو جمع ہونے سے روکنا ہے۔ پولیس نے موٹروے ایم 20 پر لاریوں کو قطار میں کھڑا کردیا تھا، اس طرح ڈوور اور چینل ٹنل جانے والی گاڑیوں کی لین علیحدہ کردی گئی تھی جبکہ درمیانی لین کو ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے خالی رکھا گیا تھا۔ کائونٹر ٹیرر پولیس نے دیگر پورٹس پر بھی سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین