• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران کو روسی اور چینی ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا، پومپیو

پیرس (صباح نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو روسی اور چینی ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر اسلحہ کی بین الاقوامی پابندی 18اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔پومپیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیوں میں توسیع کے لیے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ انہوں نے ایران پر اسلحہ کی پابندیوں میں توسیع پر امریکا اور یورپی ممالک میں پائے جانے والے اختلافات کا بھی تذکرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طریقے سے کام کریں گے۔ ہم ایران کو چینی ٹینکوں اور روسی فضائی دفاعی نظام کے حصول سے روکیں گے۔ کیونکہ ایران چین اور روس سے خریدا گیا اسلحہ حزب اللہ کو دے گا اور حزب اللہ لبنان میں صدر عمانوئل میکروں کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

تازہ ترین