• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مڈلینڈ میں کورونا لاک ڈاؤن کے نئے اقدامات

لندن (پی اے) کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہونےکے بعد ویسٹ مڈ لینڈز میں لاک ڈائون کے نئے اقدامات نافذ العمل ہوگئے۔ برمنگھم، نیڈول اور سالہل میں لوگوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ گھروں اور باغات میں ایسے لوگوں سے نہ ملیں جو گھر سے باہر کے ہوں یا سپورٹ سیل سے تعلق نہ رکھتے ہوں۔یہ پابندی برمنگھم کونسل کے لیڈر کی اس وارننگ کے بعد لگائی گئی ہے کہ وائرس کمزور نہیں ہوا ہے، ویسٹ مڈ لینڈ کے میئر اینڈی سٹریٹ نے وارننگ دی ہے کہ لوگ نئی پابندیوں پر عمل کریں ورنہ زیادہ سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا ہمیں بہترین موقع دینے کیلئے ہر ایک کو ان پابندیوں پر عمل کرنا پڑے گا۔سالہل کی رکن پارلیمینٹ جولین نائٹ نے ضابطے میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ برمنگھم سٹی کونسل کے ڈائریکٹرآف پبلک ہیلتھ نے کہا ہے کہ وہ مسئلے کا اعتراف کرتے ہیں اور اس پر کام کر رہے ہیں، یہ صرف تین مقامات کا مسئلہ نہیں بلکہ بولٹن، گریٹر مانچسٹر میں ہر جگہ پابندیوں کا مسئلہ ہے۔ویسٹ مڈلینڈز کے چیف کانسٹیبل ڈیو تھاسپن نے کہا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ یہ مشکل وقت ہے تاہم انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ افسران کا مقصد لوگوں کو پابندی کے بارے میں تعلیم دینا اور ان پر عملدرآمد کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہوگا اور بڑے اجتماعات سمیت پابندیوں کی خلاف ورزی پر نظر رکھی جائے گی۔ کونسل لیڈر لان وارڈ نے کہا ہے کہ اعداد وشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ انفیکشن کی شرح میں اضافہ سماجی میل جول خاص طور پر گھروں میں پرائیویٹ اجتماعت کے باعث ہوا ہے۔

تازہ ترین