• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی، سی سی پی او لاہور کی عدم پیشی پر اظہار برہمی

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی، سی سی پی او لاہور کی عدم پیشی پر اظہار برہمی 


اسلام آباد ( آئی این پی) سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے موٹر وے زیادتی کیس سے متعلق بریفنگ کے لیے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا، بدھ کو سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سانحہ لاہور پر پنجاب پولیس کے اعلی حکام کے علاوہ آئی جی موٹر وے اور وزارت مواصلات کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی عدم شرکت کا سختی سے کمیٹی نے نوٹس لیا، چیئرمین کمیٹی سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا کیا سی سی پی او آسمان سے اترے ہیں؟ سی سی پی او کی عدم حاضری قابل قبول نہیں کمیٹی نے سی سی پی او لاہور کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ کیا کمیٹی نے سی سی پی او کو طلب کرنے کا سمن جاری کردیاسینیٹر عثمان کا کڑ، رانا مقبول ،عائشہ رضا فاروق،سمیت دیگر اراکین کمیٹی نے سی سی پی اوکی عدم شرکت کو پارلیمنٹ کا استحقاق مجرو ح کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے انکا سمن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔وزارت مواصلات نے کمیٹی کو بتایا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ موٹروے پر پیش نہیں آیا۔

تازہ ترین