• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی ایک روپے 54پیسے مہنگی کرنے کی درخواست، بجلی کمپنی کی کارکردگی زمین پر نظر نہیں آرہی، نیپرا

کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی ایک روپے 54پیسے مہنگی کرنے کی درخواست


اسلام آباد(آئی این پی ) کے الیکٹرک نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی ایک روپے 54 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) میں کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی ایک روپے 54 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

کے الیکٹرک نے کثیر سالہ ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کی استدعا کرتے ہوئے مزید 143ارب 86کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی۔ 

نیپرا نے کے الیکٹرک کی کثیر سالہ ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کی درخواست پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وسط مدتی جائزہ سرمایہ کاری کی حد تک تھا، اس جائزے کا مقصد کے الیکٹرک کی سرمایہ کا جائزہ لینا تھا، کے الیکٹرک کی درخواست میں بہت ساری چیزیں آٹ آف اسکوپ ہیں اور ایسی بہت سی چیزیں ہیں جنھیں زیر بحث نہیں لانا چاہیے تھا۔ 

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کےالیکٹرک جس کارکردگی کا دعوی کررہی ہے وہ زمین پہ کہیں نظر نہیں آرہی، اگر اس نے بہتری کی ہے تو یہ کہیں نہ کہیں نظر آنی چاہئے تھی۔

کے الیکٹرک کے قول و فعل میں تضاد ہے، صرف کےالیکٹرک کےالفاظ پہ انھیں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے سکتے، کےالیکٹرک نے نصف مدت میں مقررہ سرمایہ کاری کاصرف 39 فیصد مکمل کیا، اب مزید 144 ارب کی سرمایہ کاری مانگ رہی ہے۔

تازہ ترین