• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

پشاور، بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل 


پشاور(نمائندہ جنگ)مسافروں کی حفاظت اور بس بنانے والی کمپنی کی سفارش پر بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ۔ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کے مطابق کہ بی آر ٹی بس سروس کو مسافروں کی حفاظت اور بس بنانے والی کمپنی کی سفارش سمیت عوام کے وسیع تر مفاد میں عارضی طور پر معطل کیا گیا ہےجس کا مقصد تمام بسوں کی دوبارہ اثر نو تکنیکی اعتبار سے تحقیقات کرنا ہے۔کمپنی کی ٹیم کی جانب سے بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

تازہ ترین