• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نے ذہنی معذور شخص کو غلطی سے ایل او سی کراس کرنے پر شہید کر دیا

چناری (نامہ نگار)آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل لمنیاں کے نواحی علاقہ بانڈی سوچیاں ،سائیں باغ کا رہائشی زیارت پر جانےوالا ذہنی معذور شخص غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گیا۔ بھارتی فوج نے دو لانجا پوسٹ سے نہتے شہری پر گولیوں کی بو چھاڑ کرتے ہوئے اسے شہید کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے بانڈی سوچیاں ،سائیں باغ کا تقریبا 45سالہ شخص کامران چک ولد محمد نذیر چک جو کہ والدین کے مطابق کافی عرصہ سے ذہنی طور پر معذور ہے سرحدی قصبہ پاہل ریوند زیارت پر جا رہا تھا کہ غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گیاجسے بھارتی فوج نے گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے شہید کر دیا۔

تازہ ترین