• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گوجرانوالہ آمد، اسکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گوجرانوالہ آمد، اسکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح


راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں براق کا مبیٹ اسکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ براق کمبیٹ اسکل ٹریننگ کمپلیکس کا مقصد فوج میں شامل میکانائزڈ ایلی منٹس عملہ کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشنز کی ٹریننگ کا بھی معائنہ کیا۔ اسٹرائیک فارمیشن میں فارورڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکانائزڈ انفنٹری نے آپریشنل تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین