• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ،چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف چوہدری برادران کی درخواستوں پر سماعت 4 ہفتے کیلئے ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 4 ہفتے کےلیے ملتوی کردی۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے. آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری حتمی مراحل میں ہے. فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس فائل کرنے کےلیے کتنا وقت درکار ہوگا؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا 6 ہفتوں کا وقت دیا جائے. چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات اور نیب کی تین انکوائریز کو چیلنج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین