• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کے تاجروں کو فارم بی اور سی جاری کیا جائے ، عاطف حلیم

پشاور( وقائع نگار) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن (پی سی ڈی اے)ضلع پشاور کے وفد نے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسلم پرویز کی قیادت میں فارماسیوٹیکل سے وابستہ تاجروں کے مسائل کے حوالے سے گزشتہ روز پشاور چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم سے چیمبر آفس میں ملاقات کی وفد میں ناصرالدین ، فیاض داوڑ،حاجی بشیر، حاجی محمد یونس، حاجی عبید اور دیگر شامل تھے اسلم پرویز نے کہا کہ ادویات کے کاروبار سے منسلک تاجروں کو فارم بی اور فارم سی جلد از جلد جاری کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے وعدہ کیا تھا کہ 2018کے فوری بعد کیٹیگری سی پاس ہولڈرز سے کیٹیگری بی امتحان لینے کا اہتمام کیا جائے گا جس پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہوسکااس سلسلے میں پی سی ڈی اے کی محکمہ صحت سے بار بار میٹنگز بھی ہوئیں تاہم کوئی حوصلہ افزا نتائج سامنے نہ آسکے انہوں نے کہا کہ پچھلے 30سے 40 سال کے عرصہ سے اس کاروبار سے منسلک ہیں جس میں اب پیچیدگیاں لائی جارہی ہیں ہمیں حکومت کی جانب سے نیا طریقہ کار کسی صورت قبول نہیں اس طریقہ کار میں آسانی لائی جائے پشاور چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم نے وفد کو ہرقسم تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو مراسلہ جاری کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ان سے ملاقات بھی کریں گے اور تاجروں کے مسائل حل کروائیں گے۔
تازہ ترین