• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی پارلیمنٹ کا قیادت سے ہتھیاروں کی فروخت پر نظر رکھنے کا مطالبہ

یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد کے ذریعے یورپی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپین ہتھیاروں کی فروخت پر نظر رکھے۔

یہ مطالبہ اراکین پارلیمنٹ نے آج پیش کردہ ایک قرارداد میں کیا جس کے حق میں 341 اور مخالفت میں 124 ووٹ آئے۔ جبکہ 230 اراکین غیر حاضر رہے۔

اس قرارداد کے متن میں یورپین ممبر ریاستوں کو یاد دلایا گیا ہے کہ یورپ کی کچھ اخلاقی قدریں ہیں اور اسلحہ کی تجارت کرتے ہوئے اس کے معاشی فوائد کو اس کی اخلاقی قدروں پر قربان نہ کیا جائے۔

قرارداد میں نوٹ کیا گیا ہے کہ 2015 سے لیکر 2019 تک اسلحہ بنانے والی یورپین کمپنیوں کی تجارت کا مجموعی حجم 26 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ جبکہ امریکہ 36 فیصد کے ساتھ پہلے اور روس 21 فیصد فروخت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

متن کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ  مسلح تنازعات کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کی زیادہ تر ایکسپورٹ کا رخ بھی انہی خطوں کی جانب رہا۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلحہ کی یورپین ایکسپورٹ پر رولز زیادہ بہتر نہیں ہیں۔

اس قرارداد میں ممبران پارلیمنٹ نے ممبر ریاستوں سے تعلق رکھنے والی مقامی اور یورپین قیادت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس ساری صورتحال پر نظر رکھیں اور اس تجارت کے مالی مفادات کو اس کی اخلاقی اقدار پر حاوی نہ ہونے دیں۔

تازہ ترین