• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ہٹی پل کے نیچے تجاوزات، کوئی ادارہ نوٹس نہیں لے رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہوئی شدید بارشوں کے باوجود تین ہٹی پل کے نیچے لیاری ندی میں بنی جھونپڑیاں نہیں ہٹائی جارہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے دونوں پشتوں کے درمیان ندی کے اندر کسی قسم کی تجاوزات باقی نہیں تھیں، لیکن پھر اچانک بتدریج تین ہٹی پل کے نیچے لیاقت آباد سی۔ون ایریا، الیاس گوٹھ سے متصل لیاری ندی کےپشتے کے اندر کی طرف جھونپڑیاں بننی شروع ہوگئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے قریباً 50سے زائد جھونپڑیاں اس وقت تک لیاری ندی کے اندر قائم ہوچکی ہیں، لیکن ضلعی انتظامیہ سمیت کوئی بھی متعلقہ ادارہ اس کا نوٹس نہیں لے رہا، اس ضمن میں کراچی کی ندیوں اور نالوں کے اندر قائم تجاوزات ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔این ایچ اے حکام کے مطابق ندی کے اندر سے تجاوزات کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھونپڑیاں الیاس گوٹھ کے بعض بااثر سیاسی افراد نے بنوائی ہیں، جب ان جھونپڑیوں کو یہاں سے ہٹایا جائے تو اس کے عوض یہاں کے مکینوں کو کسی دوسری جگہ پلاٹ الاٹ کئے جائیں، جو بالواسطہ قبضہ مافیا کے تصرف میں جائیں گے۔

تازہ ترین