• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں سمندری طوفان سے بڑی تباہی کا خدشہ

واشنگٹن (پی پی آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے ساحل سے خطرناک سیلی نامی طوفان کے ٹکرانے کی پیش گوئی پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جوڈ ڈیری نے ٹوئٹ کے ذریعے کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکی ساحل پر لوگوں کو طوفانی سیلی بچانے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ویڈیو اس دوران جوڈ ڈیری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذکردی ہے اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔قومی سمندری طوفان مرکز نے انتباہ جاری کیا تھا کہ طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین