• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،نوجوان پرپاسپورٹ عملہ اورایجنٹوں کاتشدد

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پاسپورٹ آفس میں فیس جمع کروانے آنیوالے نوجوان کو پاسپورٹ عملہ اور ایجنٹوں نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،25سالہ عمر لطیف پاسپورٹ بنوانے کیلئے فیس جمع کروانے پاسپورٹ آفس میں آیا جہاں اس کی باری آنے کے باوجود فیس جمع نہ کی گئی اس بات پر عمر لطیف کی پاسپورٹ آفس اور ایجنٹ مافیا کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جہاں پاسپورٹ عملے اور ایجنٹوں نے ملکر عمر اور اس کے ساتھی آصف کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مار کر پاسپورٹ آفس سے نکال دیا بعدازاں عمر کوطبی امداد کیلئے ہسپتال کروا دیا گیاجہاں عمرنے بتایا کہ ہم صبح کے لائن میں کھڑے تھے لیکن ہماری باری آنے کے باوجود ہماری فیس جمع نہ کی گئی اور جو لوگ ایجنٹوں کے ذریعے آرہے تھے ان کی فیس فوراًجمع کی جارہی تھی جب میں نے اس بات پر احتجاج کیا تو انہوں نے تشدد کرنا شروع کر دیاادھر پاسپورٹ آفس اور ایجنٹ مافیا ذرائع نے کہا کہ پہلے عمر نے بدتمیزی کی تھی۔ 
تازہ ترین