کیوں حزبِ اختلاف کے لیڈر ہوں متفق
دل ایک دوسرے کی طرف سے نہیں ہیں صاف
اس کی صفوں میں ہو نہ اگر اختلاف تو
کیسے کہے ، کوئی اسے حزبِ اختلاف
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
پارٹی کے عملی فیصلے اے آئی کے ذریعے کیے جائیں گے
امریکی تجارتی وفد کی نئی دلی میں بھارت کے تجارتی وفد سے ملاقات ہوئی، وفد سے ملاقات میں تجارتی معاہدے کی کوشش کی گئی۔
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
عبداللّٰہ نے تین جبکہ حمزہ یاسر نے ایک گول کیا۔ پہلے ہاف کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ میں امداد پہنچانے والے جہاز فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں باآسانی 8 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ کے پاکستان کے میچز سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں بالخصوص ایسے افراد میں جن میں جینیاتی یا خاندانی طور پر یہ بیماری وراثتی طور پر موجود ہو۔
بھارتی طویل ترین مزاح سے بھرپور سیٹ کام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں جیٹھا لال کے برادرِ نسبتی سندر لال کا کردار ادا کرنے والے میور وکانی نے جو دیا بہن کا اہم کردار ادا کرنے والی دشا وکانی کے حقیقی زندگی میں بھی بھائی ہیں، انہوں نے اپنی ہمشیرہ کے ڈرامہ سیریل میں واپس نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔
ٹی 20 ایشیا کپ کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔