• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے الخالد ٹینک بنا لیا اپنی گاڑی نہ بن سکی، فواد چوہدری

اسکردو(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادحسین چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے چند دنوں میں بڑی خوشخبری ملنے والی ہے،گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ صارفین کو فور جی سروس دستیاب نہیں ہے، فور جی سروس کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستان نے الخالد ٹینک بنا لیا اپنی گاڑی نہ بن سکی، 10جدید اسکولزبنائیں گے۔

پاکستان کونسل آف سائنٹیفکاینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹری میں قیمتی پتھروں کی کٹنگ اینڈپالیشینگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےفواد چوھدری نے کہاکہ گورنمنٹ کے اداروں میں ملازمت کے مواقع سُکڑتے جارہے ہیں۔

میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے زریعے ترقی اور روزگار کےمواقع تلاش کرنا ہونگے ، گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے بڑے زخائر پائے جاتے ہیں ، تھائی لینڈ سمیت کئی مغربیممالک اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کیطرح گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بھی ہنر مند بنانے کے لیےاقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین