• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی نے ٹی سی پی کو گندم درآمدکی اجازت دے دی

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گندم درآمد شروع کرنے کی اجازت دے دی،ملک میں مناسب نرخوں پر وافر مقدار میں گندم کی فراہمی ضروری ہے، گندم چھوٹے ٹینڈروں کے ذریعے مطلوبہ مقدار میں درآمد کی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کومشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبہ کے ذریعے گندم کی درآمد کی ضرورت پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی ۔مشیر خزانہ نے کہا کہ گندم کی فراہمی ایک اہم معاملہ ہے۔ ملک میں مناسب نرخوں پر وافر مقدار میں گندم کی فراہمی ضروری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان وقتاً فوقتاً چھوٹے ٹینڈروں کے ذریعے مطلوبہ مقدار میں گندم کی درآمد شروع کرے گی تاکہ ملک میں مناسب نرخوں پر گندم کی دستیابی اور اضافہ سٹرٹیجک ذخائر کو برقرار رکھا جا سکے۔

تازہ ترین