• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعہ سنی فساد کرانیکی بھارتی سازش ناکام بنا دی‘ شیخ رشید

شیعہ سنی فساد کرانیکی بھارتی سازش ناکام بنا دی‘ شیخ رشید 


اسلام آباد‘ راولپنڈی (نمائندگان جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی گئی‘ نواز شریف میں جرات نہیں کہ جیل کاٹ سکیں‘ پاکستان نے این آر او کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں حساس قسم کے بل کی مخالفت کی‘ لیکن کل حکومت کو ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بہت بڑی فتح ہوئی‘ حکومت نے زبردست قسم کا برج عبور کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ بل پر بارگیننگ نہیں کی اور نہ سرینڈر کیا۔

تازہ ترین