• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں، 10 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال نے موبائل فون اور 52سو روپے چوری ، تھانہ بنی نے 2 موبائل ،طلائی زیور 2انگوٹھیاں 2جھمکے اور 15ہزارروپے چھیننے ، تھانہ بنی نے 33 ہزار روپےچھیننے ، تھانہ نیوٹاؤن نے مختلف واقعات میں 5 موبائل چھیننے، اسلحہ کی نوک پر 25ہزارروپے اور موبائل چھیننے ، تھانہ صادق آباد نے9ہزار روپےاور موبائل چھیننے ،گاڑی کے ڈیش بورڈسے بھکارن کے موبائل اٹھا نے،گاڑی سے موبائل چوری، ایک گھرسے 5تولے طلائی زیور، 2لاکھ روپے ، دوسرے گھر سے موبائل ، جوسر اور گھڑیاں چوری، تھانہ ویسٹریج نے موبائل چھیننے،دوسرے واقعہ میں 75ہزارروپے چھیننے، تیسرے واقعہ میں موبائل اور10ہزارروپے چھیننے، تھانہ نصیرآبادنے 19ہزارروپے اورشناختی کارڈ کاحامل پرس اڑانے، دکان سےموبائل چوری ،گھر کے باہرسے موبائل چھیننے،تھانہ واہ کینٹ نےموبائل،3لاکھ 75ہزارروپے اورقومی بچت سرٹیفکیٹ مالیتی15لاکھ روپے چوری ، تھانہ صدرواہ گاڑی سے موبائل،50ہزارروپے ، دوشناختی کارڈز،9ایم ایم پسٹل کا لائسنس ،گاڑی کے کاغذات، سروس کارڈاوردیگر کاغذات چرانے، موبائل چھیننے ، تھانہ گوجرخان نے پرس سے موبائل چوری، جنڈی چوک میں 200 کے وی اے کا ٹرانسفارمر چوری کر نے پر مقدمات درج کر لیے ۔
تازہ ترین