• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو جنگ کا اکھاڑہ بنانیوالے ممالک کا نام لیا جائے،حامد موسوی

۱سلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مطالبہ کیا ہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی توہین اور تمسخر اڑانیو الوں کیخلاف بھی بل لایا جائے ،پولیس کے بارے میں امریکی سفارت خانےکا بیان لمحہ فکریہ ہے۔ آخری بار حکمرانوں سیاستدانوں کو متوجہ کررہے ہیں وطن عزیز اور قومی اتحاد و یکجہتی کے خلاف دہشت گردی کو روکا جائے ۔یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ بعض بیرونی ممالک پاکستان میں مداخلت کررہے ہیں۔ پاکستان کو جنگ کا اکھاڑہ بنانے والے ممالک کا نام کھل کر لیا جائے ،ان ممالک سے سفارتی احتجاج کیا جائے اور عالمی فورموں پر بھی ان ممالک کیخلاف آواز اٹھائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے عزاداری سیل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بانی پاکستان اور علامہ اقبال کو برا بھلا کہا جا رہا ہے اپنی ذاتوں جماعتوں کے خول میں بند سیاستدان اور حکمران کیوں خاموش ہیں ۔ پاکستان کیلئے سب کچھ لٹانے والوں کی اولادیں دشمن کے ناپاک عزائم ناپاک بنادیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں قوم کے سپوتوں کی قربانیاں ضائع کررہی ہیں ۔
تازہ ترین