• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے انہیں اس سے نہیں روکا جائے گا، وہ اپنی ذمہ داریاں قانون اور آئین کے مطابق ادا کررہے ہیں۔

پشاور میں میڈیاسے گفتگو میں اسد قیصرکا کہنا تھا کہ مسائل کا احساس ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار ہدف سے کم ہوئی ہے، گندم درآمد کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں آٹے کی قیمت کم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر نے ریڈ لائن عبور کرلی ہے، ان کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد جلد فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین