آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم سمیت سب کو شرم دلائیں گے، فردوس شمیم نقوی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت سب کو شرم دلائیں گے۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس کی قلت و لوڈ شیڈنگ پر اپنی وفاقی حکومت پر شدید تقید کی، ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے احتجاج کا اعلان بھی کیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مسئلہ حل نہ ہونے پر خاموش نہیں بیٹھوں گا، چاہے میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہی کیوں نہ ہو میں خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہر میں گیس کی فراہمی ٹھیک نہیں ہوئی تو سب کو شرم دلاؤں گا، کیونکہ میں آج یہی سمجھانے کے لیے آیا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید