• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پر بے بنیاد الزام لگائے گئے، ترجمان قومی اسمبلی

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر بے بنیاد الزامات لگائے، اسپیکر نے مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر جانب داری سے چلائی۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کو اظہار خیال کا موقع دیا، اسپیکر نے بلوں پر ترامیم پیش کرنے والے اراکین کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے بل کے لیے پیش کی گئی تحریک کو چیلنج کیا اور گنتی کا مطالبہ کیا، حزب اقتدار کے 200 ارکان نے تحریک کے حق اور اپوزیشن کے 190 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حزب اقتدار کے 9 ارکان مشترکہ اجلاس سے غیر حاضر تھے جبکہ حزب اختلاف کے 32 ارکان ایوان کی کارروائی کے دوران غیر حاضر تھے۔

تازہ ترین