• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مقیم عرفان احمد فرازپرسماہنی آزاد کشمیر میں مقدمات

برمنگھم (نمائندہ جنگ )برطانیہ میں مقیم پی پی سی کے ممبر عرفان احمد فراز نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں میرےخاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،چند عناصر سیاسی بنیادوں پر من گھڑت مقدمات قائم کر رہےہیں، سماہنی کے گاؤں سونا ویلی میں عرصہ 22 سال سے رہائش گاہ تعمیر کر رکھی ہے،دوسری منزل کی جاری تعمیر کے خلاف مخالف فریق نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی عدالتوں میں مقدمہ دائر کیا، ٹرائل کے بعد ہمارے حق میں فیصلے ہو چکے ہیں، اب مخالف پارٹی نے تاخیری حربے استعمال کرنے کیلئے کمشنر کی عدالت میں اپیل دائر کی ہے، انتظامیہ سماہنی مقامی عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، امید ہے میرپور سے بھی ہمارے حق میں فیصلہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرے بھائیوں پر مقدمات بنائے گئے جن میں ہم سرخرو ہوئے ہیں، میں عرصہ 6 سال سے برطانیہ میں مقیم ہوں، اب مجھ پر مقدمہ سمجھ سے بالاتر ہے، مخالف پارٹی یکطرفہ طور پرفیصلہ کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اوورسیز کمشنر برائے آزادکشمیر زبیر اقبال کیانی اور وزیراعظم آزادکشمیر کے کوآرڈینیٹر راجہ امجد خان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئےمداخلت کر کے مسئلہ حل کرانے میں مدد کریں۔ حالیہ عدالتی فیصلوں کی نقول ہمراہ ہیں۔  
تازہ ترین