• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ حمید الدین سیالوی والد قمرالدین سیالوی کے پہلو میں سپردخاک

لاہور(خصوصی نمائندہ،نامہ نگاران)سجادہ نشین سیال شریف سابق سینیٹر پیر حمید الدین سیالوی کو ان کے والد حضرت خواجہ قمرالدین سیالوی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ آستانہ عالیہ سیال شریف میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کی رسم قل اور قرآن خوانی کل بروز اتوار صبح 10بجے آستانہ عالیہ سیال شریف میں ادا کی جائےگی۔ آپ نے پوری زندگی ترویج اسلام میں بسر کی، وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے 1988 سےلیکر 1991 تک سینٹ کے ممبربھی رہے اور بعد ازاں سیاست کو خیر باد کہہ گئے۔ پیر حمیدالدین سیالوی نے تحریک ختم نبوت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین