• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب لائسنس کیس ، اشرف گوندل10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (این این آئی) احتساب عدالت نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا اور ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ وکیل نیب نے استدعا کی ملزم کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لائسنس جاری کیا، لائسنس اجراکے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں۔وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ موکل دل کے مرض میں مبتلا،2019 میں ریٹائر ہوا ،اس شرط پر لائسنس جاری کیاکہ ہوٹل مکمل ہونے پر ہی کارآمد ہو گا، 3 مرتبہ لائسنس جاری کرنے کی سمری وزیر اعلی کوبھجوائی۔جس پر وکیل نیب نے کہا کہ 2ماہ کی بجائے15روزمیں لائسنس جاری کیا گیا، ہوٹل بنانہیں اوراس کامعیارطے نہیں ہوا، دلائل کے بعد عدالت نے اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین