• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر ٹیکس دیں گے تو دوسروں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا، حفیظ شیخ

امیر ٹیکس دیں گے تو دوسروں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا، حفیظ شیخ 


لاہور(جنگ نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہےکہ حکومت کا بنیادی فلسفہ ٹیکس جمع کرنا ہے اور ہمیں اچھے انداز میں بغیر ہراساں کیے ٹیکس جمع کرنا ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ امیر لوگ ٹیکس دیں گے تو دوسروں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑےگا۔ لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ ایف بی آرٹیکس نظام میں شفافیت کے لیے کوشاں ہیں، ٹیکس کےنظام کو آٹو میٹک کیا جارہاہے اور آڈٹ کے نظام کو کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے، سیلز ٹیکس میں 1.7 فیصد کا آڈٹ کیا جائےگا جب کہ کوشش کررہے ہیں کہ کم لوگوں کا آڈٹ ہو۔

تازہ ترین