برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے ویسٹ مڈلینڈز کے چیف کانسٹیبل پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شائقین پر پابندی کے فیصلے کیلئے ثبوت تلاش کر رہی تھی، میرے پاس چیف کانسٹیبل کو برطرف کرنے کا اختیار نہیں۔
شبانہ محمود نے کہا کہ یہ مقامی پولیس اور پولیس کمشنر کا معاملہ ہے، حکومت ہوم سیکریٹری کو برطرفی کا اختیار دوبارہ واپس دلائے گی۔ شائقین پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ویسٹ مڈلینڈ چیف کانسٹیبل کریگ گلفورڈ نے آج ہی معافی مانگی تھی۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نےعدم اعتماد کا اظہار اسرائیلی فٹبال کے شائقین پر میچ میں شرکت پر پابندی لگانے پر معافی کی بعد کیا۔ اکتوبر میں امن عامہ میں خلل کے پیش نظر فورس نے میکابی تل ابیب کے شائقین پر پابندی عائد کر دی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فورس کے اس فیصلے پر وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کامنز کی ہوم افئیرز کمیٹی نے چیف کانسٹیبل کے علاوہ دیگر کے بھی بیانات سنے۔